ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمارٹ لاک ڈاون،لاہور میں بند ہونیوالی جگہوں کی مکمل تفصیلات

سمارٹ لاک ڈاون،لاہور میں بند ہونیوالی جگہوں کی مکمل تفصیلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا تیسرا روز ہے،سمارٹ لاک ڈاون کے تحت  کورونا کے مریضوں والےعلاقوں کی متعدد گلیاں سیل کردیں گئیں،خاردار تاریں لگا کر علاقے سیل،غیر ضروری نقل و حرکت بند ہے،سینکڑوں دوکانیں بھی بند ہوگیئں۔

تفصیلات کے مطابق سیل کرنیوالےعلاقوں میں جانچ پڑتال کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے،سیل شدہ علاقوں میں بیکریوں، فارمیسی،دودھ ، پرچون کی دکانیں کھلی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرضلعی افسران کے سیل شدہ علاقوں کے دورے جاری ہیں، سیل کی جانے  جہگوں میں رام نگرگلی نمبر13، گلی نمبر10،اسلام سٹریٹ،چودھری بلڈنگ ،بلال پارک،اقراءسکول سٹریٹ،عثمانیہ کالونی،رائل پارک، قلعہ گجر سنگھ، عبدالکریم روڈ ،کریم پارک بلاک نمبر2،3،4 ،امین پارک گلی نمبر ایک ،تاجپورہ گلی نمبر 4،محلہ گول باغ، شادباغ، نین سکھ گلی نمبر4 ،بارہ دری روڈ گلی نمبر2، راوی کلفٹن، شاہدرہ سیل کر دیا گیا۔

حمیدپارک، بادامی باغ گلی نمبر 9،ملک پارک بادامی باغ گلی نمبر4،جوہرٹاؤن بی بلاک، ایف ٹوبلاک، کینال ویوسوسائٹی بی بلاک ،جوہرٹاؤن جے ٹوبلاک اورجی تھری بلاک،واپڈا ٹاؤن ایف ٹوبلاک، جی بلاک ،بی سی ایف آئی آرٹو،بی بلاک،گلبرگ اے تھری بلاک،گلبرگ بی ٹوبلاک،بی تھری اوربی ون بلاک،سراج پورہ،داروغہ والا،بلال کالونی،جلوموڑ،دھوبی محلہ سیل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈی ایچ اے فیزون کے تمام سیکٹرز،عسکری ٹین پورا،ڈی ایچ اے فیز فائیوکے تمام سیکٹرز،کیولری گراؤن ڈ شیراز ولاز،گلستان کالونی گلی نمبر 9،11،13،15،8،5،26،27، گلی نمبر 2شاہ عالم کالونی، غوثیہ کالونی، احمدکالونی،طارق کالونی،کچاجیل روڈ،ناظم آباد گلی نمبر1، ای بلاک تاجپورہ سیل کر دیا گیا جبکہ بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم،جی ٹی روڈ،ایک مینار والی مسجد،مناواں سیل کیاجائےگا۔ 

  کورونا پھیلاو روکنے کے مشن کے تحت پنجاب حکومت نے مصطفیٰ آباد دھرم پورہ کے علاقے میں متعدد گلیاں بھی سیل کردیں،سمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل کی گئی متعدد گلیوں میں سینکڑوں دوکانیں بھی لاک ڈاون کی زد میں آگئی ہیں۔جس کے باعث تاجر برادری پریشانی سے دوچار نظر آئی۔تاجروں کا کہنا تھا کہ معاشی حالات پہلے ہی انتہائی خراب ہیں دکانوں کی بند  ش سے پریشانی بڑھ گئی ہے۔

مصطفیٰ آباد دھرم پورہ کی متعدد گلیاں کو پولیس کی جانب سے قناتیں لگا کر بند کیا گیا ہے مگر ضروریات زندگی کے لئےشہریوں کو آمدوروفت کی اجازت ہے۔مکین علاقہ کورونا پھیلاو کے باعث علاقہ سیل ہونے کے باوجود غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے رہے۔بچوں ،بزرگوں،اور نوجوانوں کی اکثریت گلیوں میں مٹر گشت کرتی رہی اور پولیس اہلکار مکینوں پر برہم نظر آئے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں نے کہا کہ مصطفیٰ آباد کی متعدد گلیاں کورونا پھیلاو کو روکنے کے لئے سیل کی گئی ہیں اگر علاقہ مکین تعاون نہیں کرتے تو انکی فیملیز کی زندگیاں خطرے میں ہوں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer