ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے کمر کس لی

ایف بی آر نے ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے کمر کس لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف بی آر نے ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کے لیے کمر کس لی۔ ایف بی آر نے لیسکو سے سیلز ٹیکس نیٹ میں غیر رجسٹرڈ 5لاکھ 12 ہزار انڈسٹریل اور کمرشل کنکشن ہولڈر لاہوریوں کی تفصیلات حاصل کر کے بجلی بلز کے ساتھ نوٹسز بھجوانا شروع کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے لیسکو سے 55ہزار انڈسٹریل اور 4لاکھ 57ہزار کمرشل کنکشن ہولڈرز لاہوری صارفین کا ریکارڈ حاصل کرکے انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ کارپوریٹ آرٹی او کے چیف کمشنر سید ندیم حسین رضوی نے سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونیوالے کمرشل اورانڈسٹریل صارفین کوسیلز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔کارپوریٹ آرٹی او کی ٹیموں نے بجلی کے بلزکیساتھ آگاہی کے لیے نوٹسزبھجوانے کاعمل شروع کر دیا ہے۔
لیسکو کی حدود میں 5لاکھ 12ہزار کمرشل اور انڈسٹریل کنکشن ہولڈرز تاحال سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔کمشنر سنبل آغا، ایڈیشنل کمشنر راجہ بابر نواز،ڈپٹی کمشنر عثمان اعجاز راٹھور کی سربراہی میں ٹیموں نے بلز کا ریکارڈ حاصل کر کے نوٹسز بھجوانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کارپوریٹ آرٹی او کی ٹیموں نے تاحال مئی کے بلز کے مطابق 40ہزار کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer