ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑیوں، کوچز، سلیکشن کمیٹی کی 3سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑیوں، کوچز، سلیکشن کمیٹی کی 3سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا 54واں اجلاس اہم فیصلوں کی منظوری کے بعد ختم ہو گیا، اجلاس میں ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیرصدارت ہونے والے گورننگ بورڈ اجلاس میں تمام فیصلوں کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچز اور سلیکشن کمیٹی کی تین سالہ کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔
گورننگ بورڈ اراکین نے میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی کو توقعات سے کم قراردیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم آ ئندہ میچز میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔ چیئرمین کے اختیارات ایم ڈی کو منتقل کیے جانے کے بعد جونئیر و سینئر سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کوچ کی تعیناتی، کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری اور ڈومیسٹک کرکٹ جیسے اہم امور کے فیصلوں کا اختیار ایم ڈی کو حاصل ہو گا۔
اجلاس میں ایم ڈی وسیم خان نے اپنے دورہ انگلینڈ پر اراکین کو بریفنگ دی اور ان کو بتایا کہ انگلش کرکٹ بورڈ اور مختلف کاونٹیز کے ساتھ پلیئرز اور آفیشل ایکسچینج پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ گورننگ بورڈ اراکین نے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی احسان مانی کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
اجلاس میں کوٹہ بغاوت کے مرکزی کردار معطل رکن نعمان بٹ کے علاوہ گورننگ بورڈ کے تمام اراکین نے شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer