کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگیا

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ختم، اگلا مرحلہ شروع، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے 8 الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں کی سماعت شروع کردی، امیدوار 22جون تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کرسکتے ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: شہباز شریف کو بڑی خوشخبری مل گئی، سیاسی مخالفین کوزور دارجھٹکا لگ گیا

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے 8 ججز نے  الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کی حیثیت سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کا آغاز کردیا ہے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ  لاہور ڈویزن کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ این اے 117  سے 149  کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ پی پی 131 سے 202  تک کے امیدواروں کی اپیلیں بھی سنیں گے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: 

 الیکشن  کمیشن نے ججز کو الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کی حیثیت سے قومی و صوبائی حلقے مختص کررکھے ہیں۔ پرنسپل سیٹ پر چار ججز پرنسپل سیٹ پرلاہور، فیصل آباد ڈویژن سمیت اکیس اضلاع کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

دوسری جانب جسٹس علی اکبر قریشی فیصل آباد ڈویزن کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔ این اے 99  سے 116  تک کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ علی اکبر قریشی پی پی 93  سے 130  تک کے امیدواروں کی اپیلیں بھی سنیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: سردار ایاز صادق کی فرمائش کے سامنے خواجہ سعد رفیق نے گھٹنے ٹیک دیئے

 جسٹس فیصل زمان این اے 88  سے 98  تک اور پی پی 28  سے 71  تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔ جسٹس فیصل زمان خان صوبہ بھر کی خواتین کی مخصوص نشستوں  اور اقلیتی امیدواروں کی اپیلیں بھی سنیں گے۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی این اے 68 سے 87  اور پی پی 28 سے 71  کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔ ملتان کےامیدواروں کے لیے جسٹس قاضی محمد امین احمد  اور جسٹس  وقاص روف مرزا کی سربراہی میں الیکشن اپیلٹ ٹربیونل تشکیل ، این اے 150 سے 165 تک  کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔  محمد امین احمد203 سے 236  تک کے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

یہ ویڈیو بھی لازمی دیکھیں: 

جسٹس وقاص روف مرزا این اے 181  سے 195  تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔  پی پی 268 سے 297 تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔ جسٹس مسعود عابد نقوی  بہاولپور کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔ این اے 166  سے 180  تک کے امیدواروں کی اپیلیں بھی سنیں گے۔ جسٹس مسعود عابد نقوی بہاولپور  کے پی پی 237 سے 267  تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عید پر صوبہ بھر میں فل پروف سکیورٹی پر نگران وزیراعلیٰ کی شاباشیاں

جسٹس عبادالرحمان لودھی روالپنڈی ڈویزن کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔ این اے 55  سے 67  تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔ عباد الرحمان لودھی پی پی  ایک سے 27  تک کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کریں گی۔

علاوہ ازیں امیدوار بائیس جون تک اپیلیں دائر کرسکیں گے۔ جب کہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل ستائس جون تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔