عید پر صوبہ بھر میں فل پروف سکیورٹی پر نگران وزیراعلیٰ کی شاباشیاں

عید پر صوبہ بھر میں فل پروف سکیورٹی پر نگران وزیراعلیٰ کی شاباشیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا عید کے موقع پر صوبہ بھر میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات پر اطمینان کا اظہار، نگران وزیراعلیٰ کی نگران صوبائی وزیر داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کوشاباش۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے عیدالفطر کے اجتماعات کے دوران شاندار سکیورٹی انتظامات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی ستائش کرتےہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عید کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ شہریوں نے پرامن اور پرسکون ماحول میں نماز عیدالفطر ادا کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پتنگ بازی سے ایک اور نوجوان کی زندگی کی ڈور کٹ گئی

انھوں نے کہا کہ بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث شہری عیدالفطر کی خوشیوں سے حقیقی معنوں میں لطف اندوز ہوئے اور پولیس حکام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دن رات محنت کر کے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا۔