پتنگ بازی سے ایک اور نوجوان کی زندگی کی ڈور کٹ گئی

پتنگ بازی سے ایک اور نوجوان کی زندگی کی ڈور کٹ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: باغبانپورہ کے علاقہ میں کٹی پتنگ نے نوجوان کی زندگی کی ڈورکاٹ ڈالی، بھائی کو بچاتے نوجوان اشرف بھی جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے مگر پولیس کی جانب سے موثر کاروائی نہیں کی گئی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ سک نہر کے رہائشی اشرف اور خالد گلی میں کھڑے تھے کہ اسی دوران کٹی پتنگ کو پکڑنے کے دوران دھاتی ڈور بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ریٹرنگ افسران کا بلاوا، عمران خان بہانے بنانے لگے

جس کے باعث کرنٹ لگنے سے خالد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس دوران بھائی کو بچاتے ہوئے خالد بھی بری طرح جھلس گیا جسے ریسکیو ٹیموں نے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔

پڑھنا مت بھولئے:  عید پر پی ٹی آئی نے ن لیگ سے خوشیاں چھین لی

علاقہ مکینوں کے مطابق علاقہ میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے مگر پولیس کی جانب سے موثر کاروائی نہیں کی گئی۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے خالد کی لاش ابتدائی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔