ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا کی وزیر خارجہ 20 جولائی کو پاکستان پہنچیں گی

کینیڈا کی وزیر خارجہ 20 جولائی کو پاکستان پہنچیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند 20 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بطور وزیر خارجہ یہ انیتا آنند کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، جو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار اور انیتا آنند کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ہوں گے، جن میں پاک- کینیڈا تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، عوامی روابط اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنما علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی مشاورت کریں گے، جبکہ کینیڈا کی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت اور دیگر اہم حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوشگوار سفارتی تعلقات قائم ہیں اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ دورہ دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔