ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20 سے 24 جولائی تک دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ:الرٹ جاری

20 سے 24 جولائی تک دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ:الرٹ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 20 سے 24 جولائی کے دوران صوبے کے مختلف دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور دیگر محکموں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر نچلے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحقہ ندی نالوں، جن میں بہیں، بسنتر، ڈیگ، ایک، پلکھو، بھمبر، ہلسی اور ڈورا شامل ہیں، میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، واسا، ریسکیو 1122، لوکل گورنمنٹ، محکمہ آبپاشی، محکمہ زراعت، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملہ ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے، ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود آبادیوں اور مویشیوں کی بروقت منتقلی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔