ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کلر اینڈ کیمیکلز ایکسپو جاری، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت

لاہور میں کلر اینڈ کیمیکلز ایکسپو جاری، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری گیارہویں دو روزہ کلر اینڈ کیمیکلز ایکسپو 2026 کے دوسرے روز بھی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں۔ نمائش میں شہریوں، صنعتکاروں، کاروباری شخصیات، درآمد و برآمد سے وابستہ افراد اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایکسپو میں 300 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز قائم کر رکھے ہیں، جہاں جدید کیمیکلز، ڈائیز، ٹیکسٹائل سے متعلق مصنوعات، صنعتی ٹیکنالوجی، لیبارٹری آلات اور جدید مشینری کی نمائش کی جا رہی ہے۔ شرکاء نے نئی مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجیز میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

نمائش کے دوران مختلف کمپنیوں نے اپنی جدید صنعتی مصنوعات، پیداواری ٹیکنالوجی اور کیمیکل سلوشنز متعارف کرائے، جبکہ ٹیکسٹائل، رنگ سازی، فارماسیوٹیکل، لیبارٹری اور دیگر صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد نے بھی مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔

ایونٹ میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور کاروباری اداروں کے نمائندوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا، جہاں باہمی تعاون، نئی سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق اس طرح کی نمائشیں نہ صرف صنعتوں کو جدید رجحانات سے روشناس کراتی ہیں بلکہ مقامی کاروبار کو بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

نمائش میں جدید صنعتی مشینری، لیبارٹری آلات، اسپیشلٹی کیمیکلز، ڈائیز اور دیگر صنعتی مصنوعات کو خصوصی توجہ حاصل رہی، جبکہ شرکاء نے جدید ٹیکنالوجی اور کاروباری مواقع کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔