ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو کے بجلی کے نظام پر چھٹی کے روز بھی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مطلع ابر آلود ہونے کے باعث سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں کمی آنے سے ڈیمانڈ مزید بڑھ گئی۔

ذرائع کے مطابق سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کم ہونے کے باعث لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا، جو 3120 میگاواٹ تک ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب این پی سی سی سے لیسکو کو بجلی کی فراہمی 3320 میگاواٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کے پاس طلب سے زیادہ بجلی کا کوٹہ موجود ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر سمیت دیگر علاقوں میں لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔

صارفین کے مطابق رات کے اوقات میں شارٹ فال بڑھنے کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں بہتری لائی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔