ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی، ہزاروں گاڑیوں و موٹر سائیکلیں بند

صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی، ہزاروں گاڑیوں و موٹر سائیکلیں بند
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اس دوران 9 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا، جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ اسی عرصے میں 8 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کروائی۔

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں 43 ہزار سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 2 ہزار سے زائد افراد کے چالان کیے گئے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ 11 ہزار سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

اسی طرح لین لائن کی خلاف ورزی پر 7 ہزار 400 سے زائد گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے، جبکہ اوورلوڈنگ پر 3 ہزار 800 سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر 4 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند بھی کیا گیا۔

ہیڈ آف ٹریفک پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی 100 فیصد پاسداری یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، جبکہ شہری بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔