ویب ڈیسک : بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے 53 سالہ کامیڈین منگالم پالی وینکٹیش المعروف فش وینکٹ چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فش وینکٹ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کے گردے فیل ہوچکے تھے۔ وینکٹ کئی روز سے بھارتی شہر حیدرآباد کے مقامی اسپتال میں کئی روز سے وینٹیلیٹر پر تھے اور گزشتہ روز وہ چل بسے۔
منگالم پالی وینکٹیش نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2000 میں کیا اور کئی سپرہٹ فلموں میں بطور ولن و کامیڈین اداکاری کے جوہر دکھائے۔