ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی کیا وجہ بنی؟  ایس ایس پی ساؤتھ کا بیان

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی کیا وجہ بنی؟  ایس ایس پی ساؤتھ کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری: اداکارہ حمیرا اصغر کی پر اسرار موت، ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کہتے ہیں حمیرااصغر کی ڈی این اے رپورٹ ممکنہ طور پر پیر تک موصول ہو گی.

تفصیلات کےمطابق اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی پر اسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، ساؤتھ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

 ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کا کہنا تھا کہ حمیرا کی ڈی این اے رپورٹ ممکنہ طور پر پیر تک موصول ہو جائیں گی، ڈی این اے رپورٹ اور کیمیکل رپورٹ ڈاکٹر کے پاس جائیں گیں۔

دونوں رپورٹ کو دیکھ کر ڈاکٹر موت کی وجہ لکھ کر بتائیں گے ، پیر کو اگر ڈی این اے رپورٹس آگئیں تو دونوں رپورٹس آگے ڈاکٹر کو بھیجی جائیں گیں،حمیرا اصغر کیس پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی اپنی تحقیقات کر رہی ہے۔