ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا آئی سی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا آئی سی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیراحمد سید کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے محسن نقوی کی غیر حاضری کو بنیاد بناتے ہوئے روایتی منفی مہم شروع کر دی ہے۔ ان کے مطابق محسن نقوی کی عدم موجودگی سے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کے مؤقف کو تقویت مل سکتی ہے۔
اجلاس کی صدارت بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے سیکریٹری جے شاہ کر رہے ہیں اور ان کی قیادت میں یہ پہلا اجلاس ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ان دنوں سنگاپور میں جاری ہے اور اس کا آخری سیشن 20 جولائی کو ہو گا۔