سٹی42 : ملک کے تین بڑے شہروں پشاور، لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت کم ہو گئی۔
لاہور میں زندہ مرغی8 روپے جبکہ گوشت 11 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 389 روپے جبکہ پرچون ریٹ 403 روپےفی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 584 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے اور انڈے 262 روپے فی درجن ہوگئے ہیں،گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے کلو تھا، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 595 روپے اورانڈے فی درجن 261 روپے تھے۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو ہے، انڈے 260 روپے درجن اورمرغی کا گوشت 560 روپے کلو میں دستیاب ہے،ملتان میں زندہ مرغی 18 روپے کلواوربرائلر مرغی کا گوشت 28 روپے سستا ہوا ہے،گزشتہ روز ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 392 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 406 روپے کلو تھا، مرغی کا گوشت 588 روپے کلو میں فروخت ہواتھا۔
پشاور میں زندہ مرغی مزید 15 روپے کم ہوکر440 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روز سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 455 روپے فی کلو تھی۔