ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی متعدد اہم مارکیٹس بند، بڑی خبر آگئی

لاہور کی متعدد اہم مارکیٹس بند، بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: ایف بی آر کے 37 ڈبل اے ،21 ایس قوانین کےخلاف تاجر متحد، لاہور چیمبر آف کامرس کی آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال۔

میاں وقار کا کہنا تھا کہ بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ بند رہے گی، پاکستان سٹیل ٹریڈرز کے مطابق لوہا مارکیٹ لاہور چیمبر کی کال پر مکمل بند ہوگی۔

احمد امین ملک نے کہا گنپت روڈ پیپر مارکیٹ میں آج مکمل ہڑتال ہو گی ،فیروز پور روڈ کے تاجر و صنعتکار بھی ہڑتال کے مکمل حمایتی ہیں۔

صدر انجمن تاجران برانڈرتھ روڈ شیخ عبدالرب نے ہڑتال کی حمایت کی، صدر انجمن تاجران رحمان گلیاں شیخ محمد یونس نے ہڑتال کا سرکلر جاری کردیا۔ 

تنویراحد جٹ کا کہنا تھا کہ شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ٹرانسپورٹرز مکمل ساتھ یں گے،مجاہد مقصود بٹ نے کہا شاہ عالم مارکیٹ میں آج مکمل ہڑتال ہوگی۔ 

برانڈرتھ روڈ و ملحقہ مارکیٹیں آج بند رہیں گی، صدر مال روڈ سہیل محمود بٹ نے کہا مال روڈ وملحقہ تمام مارکیٹیں بند ہوں گی۔

اس کے علاوہ پاسپیڈا پنجاب نے بھی ہڑتال میں شریک ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آٹو پارٹس مارکیٹس آج مکمل بند رہیں گی۔

صدر ریڈ میڈ گارمنٹس عمر جاوید کی جانب سے بھی آج مکمل ہڑتال اور کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا گیا جبکہ چیئرمین داروغہ والا شعبان اختر نے بھی آج کی ہڑتال کی حمایت کی۔