ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موزمبیق: تحویل میں لئے گئے بحری جہاز کے عملے میں 3 پاکستانی شامل، وفاقی وزیر بحری امور کا نوٹس

موزمبیق: تحویل میں لئے گئے بحری جہاز کے عملے میں 3 پاکستانی شامل، وفاقی وزیر بحری امور کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر وڑائچ: غیر ملکی بحری جہاز کو موزمبیق میں روکے جانے کا معاملہ، وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق موزمبیق میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری مدد کی ہدایت کردی گئی،  وزارت بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ، کیپٹن اسلم سے مسلسل رابطہ میں ہے۔

ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ، موزمبیق حکومت سے رابطہ کر رہی ھیں اور ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے، جہاز پر 3 پاکستانی اور 9 انڈونیشئین موجود ہیں۔

وزارت خارجہ پاکستان سے بھی مدد لی جا رہی ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ موزمبیق میں ایل پی جی بحری جہاز ’’گیس فالکن‘‘ نومبر 2024 کو مالی واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث تحویل میں لیا گیا تھا، عملے کے ارکان میں تین پاکستانی ہیں۔

شپنگ انڈسٹری ذرائع کے مطابق جہاز پر تقریباً 15 لاکھ ڈالر کے واجبات ہیں جبکہ جہاز کا مالک اطالوی شہری ہے۔