اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.17 روپے سے کم ہوکر 278.13 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.50 روپے پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو1.29 روپے سستا ہوکر 304.24 روپے، برطانوی پاونڈ 1.95 روپے سستا ہوکر 361.62 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 76.29 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74.51 روپے پر برقرار رہا ۔