ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سب سے زیادہ گینگسٹرز کس شہر میں موجود ؟ رپورٹ سامنے آگئی

پنجاب میں سب سے زیادہ گینگسٹرز کس شہر میں موجود ؟ رپورٹ سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے کہ پنجاب بھر میں سب سے زیادہ گینگسٹرز شہر لاہور میں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں 123گینگز کے 329ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ ڈکیتی کے 9 ، اغوا برائے تاوان کے 2گینگز  ، بھتہ خوری کے 6،موٹرسائیکل چھیننے کے 30 گینگز سرگرم ہیں۔

شہر لاہور میں 60 سے زائد گینگز دیگر مختلف جرائم میں ملوث ہیں اور لاہور سمیت پنجاب پولیس صرف 83 گینگز کیخلاف کارروائی کر سکی ، لاہور سمیت پنجاب میں تاحال 241 گینگز آپریٹ ہو رہے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔