اقصیٰ سجاد: ہربنس پورہ میں مہتاب پارک والا واٹر فلٹریشن پلانٹ 1 سال سے بند پڑا ہے۔ مسلسل بند رہنے اور نگہداشت نہ ہونے کی وجہ سے پلانٹ کی ٹونٹیاں کچھ ٹوٹ گئیں، کچھ سلامت ہیں لیکن پانی کی سپلائی نہیں ہو سکتی کیونکہ موٹر جل چکی ہے، فلٹر خڑاب ہے اور حفاظتی جنگلے تک سب کچھ لوگ اتار کر لے گئے۔
اس دوران علاقہ کے لوگوں نے کئی بار پلانٹ کی مشینری مرمت کروانے کی کوشش کی لیکن یہ مسئلہ ان سے حل نہیں ہو سکا۔
انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے فلٹریشن پلانٹ کے اردگرد کچرا جمع ہو گیا۔ لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس گئے۔ مکینوں نے بتایا کہ اس پورے علاقے میں پانی ٹھیک نہیں۔
رہائشی اپنے گھروں میں آنے والا بوسیدہ زیر زمین پاپ لائن کا آلودہ پانی پی کر بیمار ہو رہے ہیں۔ علاقہ کے مکین کہتے ہیں کہ نل اور پائپ سلامت ہونے کے باوجود پانی کی فراہمی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ سے درخواست ہے کہ پلانٹ کی مرمت پر توجہ سے اور ہمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائے۔