وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے  

Transfer postings,Federal bureaucracy,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، ان تقرر و تبادلوں کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے گئے۔

 وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع ڈویژن رئیر ایڈمرل فیصل امین (ستارہ امتیاز ملٹری) کی خدمات پاک بحریہ کو واپس کر دی گئیں اور اُن کی جگہ رئیر ایڈمرل خیبر زمان (ستارہ امتیاز ملٹری) کو ایڈیشنل سیکرٹری دفاع ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔

دریں اثناء پاکستان کسٹمز سروس،گریڈ 20 کے چیف، ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد ملک کامران اعظم خان کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکرٹری قومی کمیشن برائے انسانی حقوق مقرر کیا گیا، مزید برآں آفس مینجمنٹ گروپ کے سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن حماد حسن اور سیکشن افسر ہوا بازی ڈویژن محمد نامان مصطفیٰ کو او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنایا گیا، دونوں سیکشن افسروں نے بیرونِ ممالک تعلیم کیلئے سکالرشپس حاصل کئے ہیں۔

 خیال رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔