ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون کی طوفانی بارشوں کا نیا سسٹم، الرٹ جاری

Heavy Monsoon Rains to Return This Week
کیپشن: Heavy Monsoon Rains
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کرتے بتایا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سسٹم اس ہفتے دوبارہ شروع ہوگا جو کہ اگلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونےکا امکان ہے ،تمام محکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ تیز ہواوں اور بارش کے پیش نظر مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے ۔  مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سسٹم اس ہفتے ایک بار پھر شروع ہونے والا ہے، ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں 20 سے 21 جولائی کو بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

 20 سے 26 جولائی تک اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر  اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔22 سے 26 جولائی تک بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ میں 24 سے 26 جولائی تک بارش متوقع ہے۔

 اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر اور آزاد جموں و کشمیر کے مقامی نالوں میں 20 سے 23 جولائی تک سیلاب کا امکان ہے۔یہی صورتحال کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد، جامشورو، میرپورخاص، دادو، عمر کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں 24 سے 26 جولائی تک ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، بولان اور ڈیرہ غازی خان میں 22 سے 25 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کشمیر، گلیات، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔بارشوں کا سلسلہ 28 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer