ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی؛سرکاری ریکارڈ جل کرراکھ ہوگیا

میو ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی؛سرکاری ریکارڈ جل کرراکھ ہوگیا
کیپشن: Fire in mayo hospital
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)میو ہسپتال کے ہڈی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی،،آگ میو ہسپتال کے ہڈی وارڈ کے ایکسرے روم میں لگی، 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کے ہڈی وارڈ   میں آگ لگنے سے ایکسرے روم کی مشین اور کمرے کو نقصان پہنچا،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر اقبال مرزا کے مطابق میو ہسپتال میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تمام مریضوں کو باحفاظت وارڈ سے نکال لیا گیا۔

ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخارکا کہناہےکہ آتشزدگی کے نتیجے میں تمام سرکاری کاغذات جل گئے،واقعہ کی تحقیق کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی تحقیق کرکے تین دنوں میں رپورٹ پیش کرےگی،ابتدائی رپورٹ کے مطابق آج 11 بج کر 30 منٹ پر ہڈی یونٹ 2 کے ایکسرے روم میں آگ لگی، آگ اس وقت لگی جب ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ رائونڈ کررہے تھے۔

آگ لگنے پر مریضوں کو محفوظ جگہ شفٹ کیاگیا ، وارڈ میں 30 سے زائد مریض، 80 سے100 لواحقین اور 55 میڈیکل سٹاف موجود تھے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer