دنانیر نےانگریزی میں گاناگا کر صارفین کےدل جیت لیے

 دنانیر نےانگریزی میں گاناگا کر صارفین کےدل جیت لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر’ پاوری ہورہی ہے‘سے مقبول ہونے والی دنانیر  نے برونو مارس کا مشہور گانا ’ٹاکنگ ٹو مون‘ گا کر ایک بار پھرمداحوں میں مقبول ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر’ پاوری ہورہی ہے‘سے مقبول ہونے والی دنانیر  کی جانب  سے انسٹاگرام پرخوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی  جس میں دنانیر کو برونو مارس کا مشہور گانا ’ٹاکنگ ٹو مون‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دنانیر کی خوبصورت آواز میں گانا’ ٹاکنگ ٹومون‘بھی مداحوں کوخاصابھاگیا ہےجبکہ ویڈیوکواب تک2لاکھ80ہزارسےزائدباردیکھاجاچکا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا اسٹار کی ویڈیو پر پاکستانی مداحوں سمیت سرحد پار مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت سے نوید نامی صارف نے دنانیر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے محبت کا اظہارکیا تو ایک صارف نے دنانیر کی آواز کو خوبصورت قرار دیا۔