میو ہسپتال میں شارٹ سر کٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی

Mayo hospital lahore
کیپشن: Mayo hospital lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان)میو ہسپتال کے ہڈی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی,آگ میو ہسپتال کے ہڈی وارڈ کے ایکسرے روم میں لگی۔

 تفصیلات کے مطابق آگ لگنے سے ایکسرے روم کی مشین, سرکاری دستاویزات اور کمرے کو نقصان پہنچا  تاہم خوش قسمتی سے ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعے میں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. 

واضح رہے کہ قبل ازیں دیگر جگہوں پر بھی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جس کی وجہ بجلی کی تاروں کے لئے استعمال ہونے والا ناقص میٹریل ہی ہوتا ہے لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔