تنخواہیں نہ ملنے پر ٹیوٹا ملازمین کا احتجاج

تنخواہیں نہ ملنے پر ٹیوٹا ملازمین کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) عیدپرتنخواہیں نہ ملنےپرگورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج رائیونڈروڈ کے ملازمین کا احتجاج،ملازمین نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ کے باہرشدید نعرے بازی کی،،مظاہرین نے عید سے قبل ہر صورت تنخواہیں ادا کرنے کامطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں واقع ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رائیونڈ روڈ کے سینکڑوں ملازمین نے عید پر تنخواہیں جاری نہ کرنے پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیوٹا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رائیونڈروڈ، ڈی جی خان اور منڈی بہاوالدین کو فی الفورتنخواہیں جاری کرے۔

عیدپر تنخواہیں جاری نہ کرنے پر ملازمین نے ٹیوٹا حکام کیخلاف نعرے بازی بھی کی ۔ملازمین کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹیکنیکل اداروں میں ملازمین اکیس سال سے بھی زائد عرصہ سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ عید سے قبل تنخواہیں جاری نہ ہوئی تو احتجاج جاری رکھیں گے۔