ویب ڈیسک: ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، روپیہ کمزور اور ڈالر مزید تگڑا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 86 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 160 روپے کی سطح عبور کرگیا۔ انٹربینک میں 26 جنوری 2021 کی بلند سطح 160روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا۔ جولائی 2021میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
جولائی میں اب تک انٹربینک میں ڈالر157.54 روپے سے بڑھ کر 160.80 روپے کا ہوگیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے پر ڈالر تگڑا اور روپیہ کمزور ہورہاہے، بیرونی قرض اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔