( قذافی بٹ) صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال نے قائد اعظم بزنس پارک کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے دعوے کو سفید جھوٹ قرار دے دیا، کہا لیگی رہنما بتائیں دوہزار اٹھارہ تک انہوں نے کونسی اینٹ لگائی۔
وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے مسلم لیگ ن کے دعوے کو سفید جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں قائداعظم بزنس پارک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی، انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیا کے ساتھ قائداعظم بزنس پارک آئیں اور بتائیں دوہزاراٹھارہ تک کونسی اینٹ ان کے ہاتھ سے لگی۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ قائداعظم انڈسٹریل پارک منصوبے میں کمیشن کے لالچ میں کمیشن اعلی نے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ۔ عطا تارڑ جس نوے فیصد کام مکمل ہونے کی بات کررہے ہیں وہ رائے ونڈ میں مکمل کیا گیا ہوگا - صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ بتائیں نوے فیصد کام خلا میں مکمل ہوا یا زمین پر؟
انہوں نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک میں بجلی گیس ،سب ہمارے دور میں آئی ،مسلم لیگ ن اس لئے منصوبہ نہیں کرسکی کہ کیونکہ آپ اپنے من پسند افراد کو ٹھیکہ دینا چاہتے تھے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ڈیزائن کے لئے کاغذی کمپنی کو ٹھیکہ دیا۔
پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت @MMAslamIqbal کا مسلم لیگ ن کو چیلنج:
— PTI (@PTIofficial) July 19, 2020
ن لیگ کے دور میں قائداعظم بزنس پارک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی۔
ن لیگ کے رہنماوں کو دعوت ہے کہ وہ میڈیا کے ساتھ قائداعظم بزنس پارک آئیں اور بتائیں 2018 تک کونسی اینٹ ان کے ہاتھ سے لگی۔ میاں اسلم اقبال pic.twitter.com/Qoodl0NB95