(عابد چوہدری) سبزہ زار پولیس نے علی شیرازی نامی بھتہ خور کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان نے شہری کو اغوا کر کے دس لاکھ بھتہ وصول کیا اور مزید بیس لاکھ کا مطالبہ کیا تھا۔
ایس پی صدر غضنفر علی شاہ کے مطابق سبزہ زار پولیس نے علی رضا عرف شیرازی کو ساتھیوں سمیت جوا کھیلتے گرفتار کیا۔ ملزمان نے تین روز قبل سبزہ زار کے علاقہ میں شہری کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیا، پھر شہری کو اپنے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ملزمان 10 لاکھ بھتہ وصول کرنے کے بعد شہری سے مزید 20 لاکھ بھتہ کا مطالبہ کرتے رہے۔
گرفتار ملزمان میں علی رضا ،افضال اور فیضان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف اغوا،بھتہ خوری، قمار بازی، ناجائز اسلحہ رکھنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔