8 سال تک مسلسل چلنے والا دھوکہ بے نقاب

8 سال تک مسلسل چلنے والا دھوکہ بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : برطانیہ میں گھر کے دروازے پر آدھی رات کو ہونے والی ایک دستک نے لڑکی کی زندگی بدل ڈالی اور ایک طویل دھوکا اس پر منکشف کر دیا۔

دی مرر نامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس 33سالہ خاتون نے نام ظاہر کیے بغیر اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا ہے کہ  میری عمر اس وقت  25سال تھی جب میرے بوائے فرینڈ سے میری ملاقات ہوئی۔ پہلی نظر میں ہی ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور ہم نے اکٹھے رہنا شروع کر دیا۔وہ بہت محبت کرنے والا شخص تھا۔ اکٹھے رہنے کے 9ماہ بعد ایک روز اچانک میرے بوائے فرینڈ نے مجھے بتایا کہ اس نے 3ماہ قبل میرے ساتھ بے وفائی کی تھی۔ مجھے دکھ تو ہوا اور حیرت بھی، کہ اس نے مجھے یہ بات کیوں بتائی۔ بہرحال میں نے اس کی غلطی معاف کر دی کیونکہ میں اس کے ساتھ تعلق ختم نہیں کرناچاہتی تھی۔“

خاتون نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد 8سال گزر گئے اور ہم خوش و خرم رہ رہے تھے کہ اچانک ایک رات ہمارے دروازے پر دستک ہوئی۔ ہم نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا جس پر دستک بند ہو گئی لیکن کچھ ہی دیر بعد میرے بوائے فرینڈ نے کہا کہ وہ دستک دینے والے کو جانتا ہے۔ وہ یہ کہہ کر باہر چلا گیا کہ میں اسے مل کر آتا ہوں۔ وہ آدھی رات کا گیا اگلی صبح واپس آیا۔ واپس آ کر اس نے بتایا کہ اس کی سابق گرل فرینڈ تھی اور گھر کی خریداری میں مدد چاہتی تھی۔

خاتون کا کہنا تھاکہ یہ بات مجھے ہضم نہ ہوئی کہ کوئی لڑکی جسے وہ 8سال قبل چھوڑ چکا تھا، وہ کیسے اتنے عرصے بعد اچانک آدھی رات کو آ کر اس سے مدد مانگ سکتی تھی؟ میں نے اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کر لیا کہ وہ اس کی سابق گرل فرینڈ نہیں بلکہ گرل فرینڈ تھی اور وہ نہ صرف ان تمام 8سالوں سے اسے مل رہا تھا بلکہ میرے ساتھ تعلق قائم ہونے سے بھی 7سال پہلے سے وہ اس کی گرل فرینڈ تھی اور اس کی میرے ساتھ 8سالہ محبت محض دھوکہ تھی۔ میں نے اسی وقت اس شخص کے ساتھ تعلق ختم کر دیا اور اس کے بعد آج تک اس سے نہیں ملی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer