اداکارہ انمول بلوچ کی شہرت اور کامیابی میں اضافہ

اداکارہ انمول بلوچ کی شہرت اور کامیابی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی) ٹیلی ویژن انڈسٹری کی تیزی سے ابھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ انمول بلوچ کی شہرت اور کامیابی میں اضافہ، ان دنوں انمول کو نوجوان ہدایت کار کامران اکبر اور نجی ٹی وی کے نئے ڈرامے قربتیں میں نئی نسل کے پسندیدہ اداکار شہباز شگری کے ساتھ بے حد پسند کیا جارہا ہے، دونوں فن کاروں کی دل چھولینے والی پرفارمنس نے ناظرین کے دل جیت لیے۔

ٹی وی ڈرامے '' قربتیں '' کی ابتدائی اقساط میں اداکارہ  انمول کے کردار نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے، کامران اکبر کی ہدایتکاری میں اور ایم ڈی پروڈکشن کے بینر تلے بنی اس ڈرامے میں شہباز شگری  اور انمول مرکزی کرداروں میں ہیں۔ ڈرامے کی کہانی میں رومانس بھی ہے اور اپنی صلاحیتوں سے منزل تک پہنچنے کی جدو جہد بھی، ڈرامے کے ہر کردار میں حقیقت کے رنگ نمایاں نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ انمول نے اپنے کردار کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ''میرا کردار ماضی میں پیش کیے گئے میرے کرداروں سے بہت مختلف ہے۔ میرا کردار ایک  ایسی نوجوان لڑکی کا ہے جو زندگی میں آگے بڑھنے کی خواہش مند ہے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی آزادی سے کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے متنوع کردار ادا کرنا پسند ہے اور میں ایسے اسکرپٹس کی تلاش میں رہتی ہوں، مجھے کامران اکبر کی ڈائریکشن میں کام کرنا بہت اچھا لگا۔

 واضح رہے کہ اداکارہ انمول بلوچ کو ڈراما سیریل ایک لڑکی عام سی، دیوار شب اور سزائے عشق میں بے حد پسند کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer