پاکستان میں کورونا کے 1918 نئے کیسز، اموات کی تعداد 5522 ہوگئی

پاکستان میں کورونا کے 1918 نئے کیسز، اموات کی تعداد 5522 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں کمی آگئی، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 917 تک جاپہنچی جبکہ تاحال اس وائرس سے 5 ہزار 522 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ61 ہزار 917 تک جاپہنچی، اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز (فعال مریضوں) کی تعداد 57 ہزار 886 ہے، جبکہ صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 509 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار238، پنجاب میں 89  ہزار  465 مریض، خیبرپختونخوا میں 31 ہزار669، بلوچستان میں کورونا کے 11 ہزار 405 مریض، اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 504 ہوگئی، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 796  جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 840 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 47 اموات ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 522 ہو گئی، سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 952 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب 2 ہزار 67مریض، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 130، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131 جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کے 39 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں, گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer