جرمن ایمبیسی کی ثقافتی اتاشی کرسٹین کا شاہی قلعے اور مسجد وزیر خان کا دورہ

جرمن ایمبیسی کی ثقافتی اتاشی کرسٹین کا شاہی قلعے اور مسجد وزیر خان کا دورہ

( توقیر اکرم ) جرمن ایمبیسی کی ثقافتی اتاشی کرسٹین کا شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کا دورہ، قلعے کی تصویروں والی دیوار کے پہلے حصے کی بحالی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

جرمن ایمبیسی کی ثقافتی اتاشی کرسٹین نے شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کا دورہ کیا، اس موقع پر ثقافتی اتاشی کرسٹین نے شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کی خوبصورتی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ قلعے کی تصویروں والی دیوار کے پہلے حصے کی بحالی پر تعاون کر رہے ہیں، دیوار کی بحالی میں حصہ لینے پر جرمنی کو فخر ہے۔ انہوں نے دیوار کی بحالی کیلئے کام کرنیوالوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔