پی سی بی نے شرجیل خان کی کرکٹ میں دوبارہ  واپسی کیلئے بڑی شرط رکھ دی

پی سی بی نے شرجیل خان کی کرکٹ میں دوبارہ  واپسی کیلئے بڑی شرط رکھ دی

حافظ شہباز علی: پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کےمرکزی کردار شرجیل خان کی پابندی 10 اگست کوختم ہوجائےگی، کرکٹ میں واپسی کے لیے بلے باز کو بحالی پروگرام سے گزرنا ہوگا۔

پابندی ختم ہونے کے باوجود کرکٹ میں واپسی کے لئے شرجیل خان کوعوامی سطح پراعتراف جرم کرنا ہوگا، اعتراف جرم کرنے کے بعد بلے بازکو بحالی پروگرام سے گزرنا ہوگا، بلے باز نے تاحال بحالی پروگرام کے لئے بورڈ سے رابطہ نہیں کیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق شرجیل خان کے بحالی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے رابطہ کرنے کے بعد پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کرکٹرکا ری ہیب پروگرام کے مطابق تیارکرے گا۔

دوسری طرف شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجازکا کہنا تھا کہ بحالی پروگرام کے لیے جلد پی سی بی سے رابطہ کریں گے، کوشش ہےکہ شرجیل خان آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کرکےکرکٹ میں واپسی کا آغازکریں۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان پراڑھائی برس کی پابندی عائد کی گئی، شرجیل خان پرپی سی بی کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔    

شازیہ بشیر

Content Writer