ایف بی آر نے ملازمین کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا

ایف بی آر نے ملازمین کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر نے 27 ملازمین کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا، ایف بی آر نے پانچ جولائی کو لاہور کے ریجنل ٹیکس دفاتر میں مجموعی طور پر 565 ملازمین کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے تھے۔      

ایف بی آر لاہور میں مجموعی طور پر 565 ملازمین وافسران کے تبادلے کئے گئے تھے جن میں سے 27 ملازمین کے تقرر و تبادلے منسوخ کردئیے گئے ہیں، ایف بی آر کے انسپکٹرز، اسسٹنٹس، سپروائزرز اور کلرکس کے تبادلے کئے گئے تھے۔  تبادلے منسوخ ہونے والے افسران کو گزشتہ آسامیوں پر کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، انسپکٹر ندیم بیگ کا سی آر ٹی او سے آئی اینڈ آئی میں تبادلہ کیا گیا تھا، جبکہ انسپکٹر بشیر احمد، محبوب عالم کا سی آر ٹی او سے آئی اینڈ آئی، انسپکٹر محمد بوٹا، محمد اشرف بھٹی، انسپکٹر محسن نواز، انسپکٹر حافظ مرید حسین، انسپکٹر محمد شاہد راشد، امتیاز الحسن، عارف محمود انجم، صابر علی، انسپکٹر محمد یسین وٹو اور انسپکٹر ذوالفقار علی کا آر ٹی او ٹو سے سی آر ٹی او تبادلہ کیا گیا تھا۔

 اسی طرح سپروائزر محمد طارق جاوید، شہزاد نیاز، فیاض احمد، یو ڈی سی وسیم احمد اور سمیرا شہزادی کا سی آر ٹی او سے آر ٹی او ٹو تبادلہ کیا گیا تھا، ایف بی آر نے مجموعی طور پر لاہور کے 27 اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات منسوخ کردیئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer