مسلم لیگ (ن) نے الیکشن سے قبل ایم کیو ایم کو بڑا جھٹکا دیدیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن سے قبل ایم کیو ایم کو بڑا جھٹکا دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) الیکشن قریب آتے ہی  سیاسی پرندوں نے بھی اپنے گھونسلے بدلنا شروع کردیئے ہیں،  آج متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔

سٹی 42 کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما طاہر حسین مشہدی نے رواں سال 10 مارچ کو ایم کیوایم سے علیحدگی اخیتار کر لی تھی، آج انہوں نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
طاہر حسین مشہدی نے انسداد دھاندلی سیل کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوٹوں کا، پیسوں کا کلچر نہیں چاہیئے، ہمیں نواز شریف جیسا بہادر انسان چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن (ن) لیگ جیت رہی ہے، کوئی روک سکے تو روک کر دکھائے۔