سٹی 42 : شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 اور ایم 11 بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11کو بھی دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کے موسم دن کے وقت سفر کو ترجیح دیں، بہترین اور محفوظ سفری وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے۔