ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا اور کون کون سا ٹیکس عوام سے لیا جا رہا ہے ؟ تفصیل سامنے آگئی

پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا اور کون کون سا ٹیکس عوام سے لیا جا رہا ہے ؟ تفصیل سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزارت پیٹرولیم نے قومی اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات پر صارفین سے وصول ٹیکسوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

  قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر تین طرح کے ٹیکسز صارفین سے وصول کیے جارہے ہیں ْ۔صارفین سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 78 روپے پیٹرول پر 82 روپے ٹیکس ، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی مد میں صارفین سے 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جا رہی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 75 روپے 41 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر2 روپے 50 پیسے کلائمنٹ سپورٹ لیوی اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جارہی ہے۔

محکمے کی جانب سے پیش کردہ دستاویز کے مطابق صارفین سے پیٹرول پر 79 روپے 62 پیسے، فرنس ائل پر 77 روپے پٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے۔

پیٹرول پر اڑھائی روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر 18 روپے 95 پیسے لائٹ ڈیزل ائل پر 15 روپے 37 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ فرنس ائل پر 18 فیصد جی ایس ٹی بھی وصول کیا جارہا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی پٹرولیم لیوی اور کلائمنٹ سپورٹ ارڈیننس 1961 کے تحت وصول کی جارہی ہے۔ کلائمٹ سپورٹ لیوی یکم جولائی 2025 سے اکٹھی کی جا رہی ہے۔