ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا

 شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ماہ شعبان المعظم  ۷۴۴۱؁ھ کا چاند نظرنہیں آیا .

شعبان کا چاند نظر نہیں آیا ۔ یکم شعبان المعظم ۷۴۴۱؁ھ21جنوری بروزبدھ کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔

ماہ شعبان المعظم۷۴۴۱؁ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس  ہوا۔ مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے زونل رؤیت ہلال کمیٹی کی صدارت کی ۔اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹروزارت مذہبی امورپاکستان حافظ عبدالقدوس، ڈاکٹر شاہد الرحمن مارتھ اورنصیرالدین نے کی ۔ 

فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن علی بیگ، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان اوروزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ 

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزلاہور،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئےمولانا سید عبدالخبیرآزاد  نے کہا آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا۔ 

پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا ۔ یکم شعبان المعظم ۷۴۴۱؁ھ21جنوری بروزبدھ کو ہوگی ۔