ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر و معروف اداکار قتل ہوگئے؛ مقدمہ درج

محکمہ ایکسائز کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر و معروف اداکار قتل ہوگئے؛ مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چوہنگ میں محکمہ ایکسائز کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کا قتل ہوگیا ۔جو معروف اداکار بھی تھے ۔
مقتول کی بیوہ ہما کی مدعیت میں کار سوار 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ملزمان مقتول آفتاب کے گھر سے باہر نکلنے سے پہلے گلی میں موجود تھے۔
بیوہ ہما کے مطابق ملزمان میں سے ایک نے کلاشنکوف سے میرے خاوند پر فائرنگ کی ،ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ  قتل  کے واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

رانا آفتاب کو آج صبح گھر سے نکلتے ہی فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا.63سالہ اداکار رانا آفتاب محکمہ ایکسائز کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر تھے.اداکار رانا آفتاب نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا
لال آندھی ،لاگ اور رکھوالا اداکاررانا آفتاب کے مشہورڈرامے ہیں.