کلیم اختر: اپریل 2025 سے اب تک پنجاب سے 8 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم اور اس سے تیار شدہ مصنوعات سرکاری سطح پر بین الصوبائی طور پر منتقل کی جا چکی ہیں۔
ڈائریکٹر فوڈ کا کہنا تھا کہ گندم کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ خیبر پختونخوا کو فراہم کیا گیا ہے، جو ملک میں خوراک کی دستیابی یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کو گندم کی ترسیل کا عمل خوراک کی دستیابی کے لیے پنجاب کے مسلسل اور مؤثر کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مجموعی بین الصوبائی نقل و حمل کا تخمینہ 14 سے 15 لاکھ میٹرک ٹن کے درمیان ہے۔
ڈائریکٹر فوڈ کے مطابق اسلام آباد نے بھی پنجاب سے 7 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم اور اس کی مصنوعات حاصل کی ہیں، جس سے مختلف علاقوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملی ہے۔