لاہور: قومی ٹیم کےسابق کرکٹر  کو  ڈاکوؤں نےگھر کی دہلیز پر لوٹ لیا

لاہور: قومی ٹیم کےسابق کرکٹر  کو  ڈاکوؤں نےگھر کی دہلیز پر لوٹ لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرحمان کو لاہور میں ان کے گھر کے سامنے سے لوٹ لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان لاہور میں واقع اپنے گھر واپس آ رہے تھے کہ اس دوران گھر کے باہر ہی ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور  پر روکنے کے بعد  ان سے ایک ہزار ڈالر لوٹ کر فرار ہو گئے۔

کرکٹر عبد الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز مغرب کے بعد جوہر ٹاؤن میں گھر واپس آتے ہوئے میری گاڑی کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا، واقعے کے وقت میری بیٹی اور اہلیہ بھی ساتھ موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں نے میری بیٹی پر گن تان لی تھی، ملزموں نے موبائل فون نہیں چھینا تاہم پرس اور جیولری لے کر فرار ہو گئے۔