ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری کیلئے بڑا ریلیف

آصف زرداری کیلئے بڑا ریلیف
کیپشن: Asif Ali Zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں ریلیف مل گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج رانا ناصر جاوید نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا، عدالت نے ریفرنس دائرہ اختیار میں نہ آنے پر نیب کو بھجوایا ہے۔ 
احتساب عدالت نے ریفرنس نیب کو متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر