شہباز شریف کی کابینہ میں ایک اور اضافہ

شہباز شریف کی کابینہ میں ایک اور اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ میں ایک اور  اضافہ، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ، نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا ، فہد ہارون کی شمولیت کے بعد وزیر اعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 77 پر پہنچ گئی  جبکہ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-19/news-1674118507-2934.jpg

شہباز شریف کی کابینہ میں وزراء 34،وزراء مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-19/news-1674119189-3425.jpg

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے  دور میں فہد ہارون نے بطور فوکل پرسن برائے میڈیا، خدمات سر انجام دی ہیں۔انہوں نے عمران خان کے دور میں ہی اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔