ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ثانیہ مرزا  کا  ریٹائرمنٹ کا اعلان،وجہ کیا بنی؟ ٹینس سٹار  نے بتا دیا

Indian Tennis star
کیپشن: Sania mirza
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا  نے  ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا،2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا۔عرب میڈیا کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔
ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں۔ میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے 3 سال کے بیٹے کے لئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے۔ میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔