ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی بجٹ کے بعد موبائل فون کتنے مہنگے؟ جانئیے

imported i phone 13 pro
کیپشن: iphone 13 pro
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم کرکے 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق 200 سے 350 ڈالرز کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا۔

 اس سے قبل 200 سے 350 ڈالرز مالیت کے موبائل پر 1750 روپے ٹیکس تھا۔ اب 351 سے 500 ڈالرز مالیت کے موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا اور پہلے 351 سے 500 ڈالرز مالیت کے موبائل پر 5400 روپے فکسڈ ٹیکس تھا۔
اسی طرح اب 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ پہلے 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 9270 روپے ٹیکس تھا۔ اسی طرح 1300 ڈالر کے موبائل پر 9270 کی بجائے 42000 روپے ٹیکس ہوگا۔ صرف 30 سے 200 ڈالرز مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔