سکولوں کھلنے سے متعلق وزیر تعلیم کا نیا بیان

سکولوں کھلنے سے متعلق وزیر تعلیم کا نیا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ نہم، دہم، گیارہویں اور بارہویں کے طلباء کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عمل کریں بصورت دیگر حکومت کیلئے تعلیمی ادارے کھلے رکھنا مشکل ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سکول کھلنے کے حوالے سے بچوں کیلئے خصوصی پیغام دیا ہے، جس میں مراد راس کا کہنا ہے کہ نہم، دہم، گیارہویں بارہویں کے طلباء ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔ والدین نزلہ زکام کی صورت میں بچوں کو سکول مت بھیجیں۔ 

مراد راس نے مزید کہا کہ سکولوں میں ایس او پیز کیخلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ طلباء سکولوں میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھیں۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہے۔ اگر ہم ایس اوپیز پرعمل نہیں کریں گے تو حکومت کیلئے تعلیمی ادارے کھلے رکھنا مشکل ہوگا۔  

دوسری جانب ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ بچے امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں ہونگے، پرائمری سکولز کے اندر یکساں نصاب لاگو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے دوبارہ بچوں کو سکولوں میں لانے کی مہم چلانے جارہے ہیں جبکہ مارچ میں انصاف اکیڈمیز کا منصوبہ بھی لارہے ہیں۔ ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ حکومت نے سکولوں کے اندر 50 فیصد حاضری کی اور سکولوں میں ایس او پیز کو یقینی بنایا گیا۔