ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک کلو برائلر گوشت کتنے کا ہوگیا؟

ایک کلو برائلر گوشت کتنے کا ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) برائلر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، آج برائلر گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہوا، 2 روز میں برائلر کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نئی قیمت 233 روپے فی کلو مقرر، جبکہ فارمی انڈوں کا ریٹ 152 روپے فی درجن پر مستحکم رہا۔

تفصیلات کے مطابقاشیاء خوروں کی قیمتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں، آج بھی برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دو روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 18روپے فی کلو اضافہ ہوا، زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 10 روپے بڑھا جس کے بعد فی کلو زندہ مرغی 153 روپے ہوگئی، سرکاری نرخ نامے کے مطابق شہر میں فارمی انڈوں کی 30 درجن پیٹی کی قیمت 4 ہزار 440 روپے پر مستحکم رہی۔

دیسی انڈے 300 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں، جبکہ بازاروں میں مچھلی من مانے ریٹس پر فروخت کی جارہی ہے، کالا رہو مچھلی 250 سے 300 روپے کلو، ملہی مچھلی 400 سے 500 روپے، سوھل مچھلی 1000 سے 1200 روپے کلو اور پمفلٹ مچھلی 1200 سے 1400 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد نیا ریٹ 216 روپے کلو مقرر تھا جبکہ فارمی انڈے آج پھر 2 روپے مہنگے ہوکر 150 روپے فی درجن  تھےلیکن اوپن مارکیٹ میں فارمی انڈے 170 روپے تک فروخت ہوتے رہے۔ سرد موسم میں دیسی انڈوں کی اونچی اڑان برقرار ہے، 400 روپے فی درجن میں فروخت ہوتے رہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 7 روپے کم ہو کر 141 روپے کلو ہو گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ بھی 7 روپے کم ھو کر 149 روپے فی کلو تک گر گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer