ویمن باسکٹ بال میچ میں لاہور ی کڑیاں لڑ پڑیں، مکوں، گھونسوں کی بارش

ویمن باسکٹ بال میچ میں لاہور ی کڑیاں لڑ پڑیں، مکوں، گھونسوں کی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) فیصل آباد میں ویمن باسکٹ بال لیگ کا فائنل میچ میدان جنگ بن گیا، کریسنٹ کمپلیکس میں لاہور ویمن باسکٹ بال کی کھلاڑی فیصل آباد کی کھلاڑیوں سے لڑ پڑیں، دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی درگت بنادی.

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں منعقد ویمن باسکٹ بال لیگ کا فائنل میچ لاہور کی خواتین کھلاڑی اور  میزبان ٹیم کے مابین کھیلا جارہا تھا، صورت حال اس وقت سنگین بنی جبکہ میزبان ٹیم کی کھلاڑی حریف کو ڈاچ دیتے آگے بڑھیں تو اس دوران لاہور کی کھلاڑی گرپڑی جبکہ میزبان کھلاڑی نے گول کرتے اپنی ٹیم کے پوائنٹ سکورنگ میں اضافہ کیا اور دوبارہ کھیل میں مشغول ہوگئی۔

اسی لمحےلاہور ویمن باسکٹ بال کی کھلاڑی نے جاتے ہی میزبان کھلاڑی کو مارنا شروع کردیا جس پر دیگر ساتھی کھلاڑی بھی فیصل آباد کی کڑیوں سے لڑ پڑیں،دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنادی،کسی کھلاڑی نے بال پکڑے تو کسی نے مکوں کا کیا آزادانہ استعمال کیا،ٹورنامنٹ انتظامیہ نے میچ روک دیا۔جھگڑے کے دوران ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال بھی ہال میں موجود تھے ، رانا حماد اقبال کی جانب سے لاہوری کڑیوں کو منانے کی کوشش کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer