ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا ’’راز‘‘فاش ہوگیا

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا ’’راز‘‘فاش ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا ’’ راز‘‘فاش ہوگیا ۔

مفتی عبد القوی کو تھپڑ مارکر میڈیا میں رہنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا ’’ راز‘‘فاش ہوگیا ۔یہ کوئی راز ان کی زندگی کے حوالے  سے نہیں ہے بلکہ پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اور اب  ان کی ویب سیریز ’’ راز‘‘ کا پہلا ٹیزر بھی منظرعام پر آگیا ہے۔

اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز ویب سیریز ’’ راز‘‘ کا ٹیزر جاری کیاگیا۔ اس ویب سیریز میں حریم شاہ کی زندگی کی اصل کہانی دکھائی گئی ہے کہ کس طرح وہ ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ ویب سیریز میں سوشل میڈیا کی پاور کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ سوشل میڈیا راتوں رات کسی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے اور کس طرح ایک ہی جھٹکے میں سب کچھ ختم کردیتا ہے۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ پریشان یا مایوس ہونے کے بجائے الٹا اس صورتحال کو انجوائے کررہی ہیں۔

 اس ویب سیریز کو اسد علی زیدی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ویب سیریز میں حریم شاہ کے علاوہ اور کون کون سے اداکار شامل ہیں اور یہ ویب سیریز کب ریلیز کی جائے گی فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز ہی حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں حریم شاہ نے مفتی قوی کو بےہودہ گفتگو کرنے پر تھپڑ جڑدیا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer